کراچی (اسٹاف رپورٹر)عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی فلڈلائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کی دو نوں فیورٹ ٹیمیں سیمی فائنل میں ہار گئیں۔ نیو الحبیب کرکٹ کلب نے عالمگیر جیم خانہ کو 44رنز سے قاسمی جیم خانہ نے ناظم آباد جیم خانہ کو 25 رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔نیو الحبیب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے۔ امام الحق 67،احمد اقبال 24رنز بنائے۔ میر حمزہ نےتین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب عالمگیر جیم خانہ کے بیٹسمینوں نے غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیلے اور پوری ٹیم 105رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ محمد وقاص 49رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔حفیظ الرحمن ،اسامہ بشارت اور حارث ایاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ امام الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔قاسمی جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131رنز بنائے ریاض میرانی 34،محمد شہباز نے 26رنز بنائے رائٹ آرم لیگ اسپنر توقیر ملک نے صرف چار رنز دیکر پانچ دانیال لیاقت نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ناظم آباد جیم خانہ کی ٹیم 106رنز بنا کر آوٹ ہو گئیں۔ فوذالحسن 39،حمزہ گھانچی 23رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔رائٹ آرم لیگ اسپنر اسرار اللہ نے چار وکٹیں اورمحمد سمیع نے دو وکٹیں حاصل کیں۔