• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں آپ کے موقر اخبار کے توسط سے عرض کرنا چاہتی ہوں کہ ہمارے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق حصول تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ مگر آج کے اس مہنگے دور میں غریب لوگ کے لئے اس فرض کی ادائیگی میں بے شمار مشکلات درپیش ہیں۔ اس کی وجوہات بے روزگاری، بھوک، افلاس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں اس کے علاوہ ایک وجہ ہمارا نظام تعلیم بھی ہے جوکہ امیر طبقہ کے لئے آسانیاں مہیا کرتا ہے جبکہ غریب کے لئے بہت مشکل ہے۔ میری ماہرین تعلیم سے التجا ہے کہ تعلیم کے اس مقدس فریضے کی تکمیل یقینی بنانے کے لئے ایسا نظام تعلیم متعارف کرایا جائے جس میں امیر اور غریب کا فرق نہ ہو اور تعلیم اخراجات قابل برداشت ہوں تاکہ ہربچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو اور اپنے گھر، معاشرہ اور سب سے بڑھ کر اپنے پیارے وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ بھرپور طریقے سے ادا کرسکے۔
(بشریٰ سرور \۔جامعہ کراچی)

تازہ ترین