• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میکاؤ کا جوڑا دیکھ رہے ہو۔
انگریزی بولتا ہے۔
میں نے ڈیڑھ لاکھ میں خریدا تھا۔‘‘
حضرت نے فرمایا۔
میں بہت متاثر ہوا۔
وہ مجھے ذاتی چڑیا گھر دکھا رہے تھے۔
’’چھوٹے قد کے گھوڑے دیکھے؟
میرے پاس چھ ہیں۔
ہر ایک کی قیمت دو لاکھ سے زیادہ ہے۔‘‘
حضرت نے ایک کی پیٹھ سہلائی۔
میں نے سر ہلایا۔
’’وہ بارہ سنگھا دیکھا؟
میں نے پانچ لاکھ میں خریدا تھا۔‘‘
حضرت کی بات درمیان میں تھی کہ ایک ملازم حاضر ہوا،
’’سائیں، ہاری چاچڑ کی بیوہ آئی ہے۔
امداد مانگ رہی ہے۔‘‘
حضرت نے فرمایا،
’’پانچ سو روپے دے دو۔‘‘

تازہ ترین