• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن سی پیک سے خوفزدہ ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، کمیونٹی رہنما

برسلز(عظیم ڈار) کوئٹہ، پاراچنار دھماکوں اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر بلجیم و برسلز میں آباد پاکستانی کمیونٹی نے دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ پاکستانی نژاد بیلج رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور اور ان کی ہمشیرہ مولن بیک برسلز کی پہلی خاتون کونسلر برائے پولیس شازیہ منظور نے اپنے مشترکہ پیغام میں کوئٹہ ، پارا چنار، کراچی میں دہشت گردی کے حملوں میں متعدد افراد کی شہادتوں اور درجنوں کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اب یورپ میں بھی دہشت انگیز کارروائیاںکرکے معصوم جانوں کا ضیاع کیا ہے ۔ ان سفاک دہشت گردوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے دہشت گرد حملوں کو پاکستان کی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے اطراف میں بیٹھے ہمسائیہ ممالک مخلص نہیں ہیں وہ سی پیک منصوبے کو کمزور کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے کوآرڈینیٹر غلام ربانی بابو بھائی، چیئرمین شیخ ماجد، امیدوار برائے صدر شکیل گوہر، ممتاز کاروباری شخصیت نعیم ڈار ،سلیم میمن، مسلم لیگ (ن)بلجیم کے صدر حاجی پرویز، آصف جمیل، ذوالفقار علی زلفی ، ممتاز کشمیری رہنما سردار ساجد امتیاز، راشد امتیاز، ارشد آسی ملک فاروق کنجائی،پی پی پی بلجیم کے چیئرمین چوہدری جاوید،سینر رہنما یورپ ملک اجمل، سینئر رہنما PPP رانا مصرف، بلجیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا ارباب آف پنڈی بھاگو، فیصل بٹ، ثمر احمد راجپوت، آصف شاہ، راجہ جاوید آف غازی گوڑھا، ملک پرویز، چوہدری نصیر، ٹھیکیدار منظور حسین ، پی پی سی، برسلز ک ےصدر مرزا عمران بیگ، جنرل سیکریٹری شاہد فاروقی، سینئر نائب صدر اختر سیالوی، جوائنٹ سیکرٹری شیخ معین الدین، نقاش مشاق، ملک مغیث ، مرزا مظہر، شمعون چوہان، حاجی خیرلوسر، جامعہ مسجدمدینۃ الرسول برسلز کے امام و خطیب حضرت علامہ حسنات احمد بخاری، شرافت شاہ، جامعہ مسجد زین العابدین کے امام و خطیب حضرت مولانا حافظ و قاری محمد انصر نورانی حاجی مقبول، مسجد جامعہ اسلامیہ برسلز کے مولانا حسنات احمد مرتضیٰ محمد قیوم، عتیق الرحمٰن حجازی، چوہدری محمد افتخار عرف پابو، سجاد بٹ خواجہ عارف محمود، کلیم ڈار، مرزا اصغر ، کلیم اللہ ، اینٹورپن سے علامہ عبدالطیف چشتی، جاوید فضل اور لاہوری ڈیرہ کے عامر بٹ سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے گذشتہ روز کوئٹہ اور پارا چنار میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سفاک دہشت گردوں کے بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور اپنے پیغامات میں موجود حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے دشمن گروہ کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فول پروف سیکورٹی اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں پر گامزن کرنے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ تبھی ہم دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر انسانیت کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں۔

تازہ ترین