• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربرٹ سٹریٹ پر راہ گیر بچہ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی

لوٹن (شہزاد علی) ہربرٹ سٹریٹ لوٹن پر ایک گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ جمعرات کے روز2بجکر50منٹ پر پیش آیا۔ اس حوالے ایک ڈارک کلر کی واکسہال گاڑی کے حوالے سے انویسٹی گیشن ہورہی ہے۔ بچے کو شدید چوٹیں لگنے کے باعث اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایڈلن بروک ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ہسپتال میں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بہت مصروف ترین شاہراہ ہے اور اگر کسی نے یہ واقعہ ہوتے دیکھا ہو یا کوئی بھی معلومات ہوں تو101پر ریفرنس 248 اور23جون کے حوالے سے اطلاعات پہنچائی جائیں۔

تازہ ترین