• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت

ویانا (نمائندہ جنگ) پاکستانی کمیونٹی فورم کا مشن ہے دوریاں مٹانا اور ایک دوسرئے کو قریب لانا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے 2 جولائی بروز اتوار ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی فیملیز کو دعوت دینے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے اسی سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے فیملیز رابطہ انچارج حبیب الرحمٰن خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت کے سلسلہ میں22 جون کی دوپہرپاکستان سفارت خانہ ویا نا کے اعلیٰ آفسران اور سٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عید ملن پارٹی میں فیملی کے ساتھ شرکت کی دعوت دی اور اعلیٰ افسران اور سٹاف نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی یقین دہائی کرائی۔ حبیب الرحمٰن خان اور اکرم باجوہ نے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ افران اور سٹاف کا عید ملن پارٹی کادعوت نامہ قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین