• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاگرد سے جنسی تعلق قائم کرنےوالی ٹیچر پر زندگی بھر کیلئے کلاس روم میں داخلے پر پابندی

لندن (پی اے) بریڈ فورڈ کی ایک شادی شادہ ٹیچر پر اس اعتراف کے بعد ساری زندگی کے لیے کلاس روم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ اس نے اپنے مرد شاگرد کو جنسی مقاصد کے لیے نیچے گرا دیا تھا۔ امینہ نظم خان اس وقت ٹونگ ہائی سکول پر تھی جب وہ ٹین ایجر کے معاملے میں ملوث ہوئی، جس کی شناخت صرف شاگرد ’’اے‘‘ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سکول کو گمنام ذریعے سے پتہ چلا جس کے نتیجے میں یہ واضح ہوگیا کہ وہ کیا کرتی رہی تھی۔ 35سالہ ٹیچر جسے اب ایک تعزیری سماعت کا سامنا ہے، یہ اعتراف کیا کہ اس نے لڑکے کو جنسی طور پر اشتعال انگیز تصاویر بھجوائی تھیں، اسے ہوٹل کے کمروں میں لے گئی اور اس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔ دیگر باتوں کے علاوہ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ لڑکے کو اپنے گھر آنے کی دعوت اور اجازت دی، فون اور سوشل میڈیا پر اس سے رابطہ کرکے کہا کہ آپس کے تعلقات کے بارے میں کسی کو نہ تو بتائے، نہ تبادلہ خیال کرے۔ تاہم اس نے پروفیشنل کنڈیکٹ پینل سے انکار کیا کہ وہ لڑکے کو ریسٹورنٹس میں لے گئی اور یہ کہ اسے ہیوگو باس گھڑی خرید کر دی۔ نیشنل کالج فارٹیچنگ اینڈ لیڈر شپ نے کہا ہے کہ مسز نظم خان ایک شاگرد کے ساتھ ’’جنسی محرکات کے تحت‘‘ تعلقات میں ملوث ہوگئی تھی، جبکہ شاگرد اس سے تعلقات کے دوران18سال کا ہوا اور شاگرد پر ان تعلقات کے ذہنی اثرات مرتب ہوئے۔

تازہ ترین