• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے ، فرانس

پیرس (اے پی پی) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اس وقت شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ترجیحات میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسکے صدر امانوئل میکرون نے مزید کہا کہ اب بشاراسد کی اقتدار سے برطرفی پیشگی شرط شمار نہیں ہوتی کیونکہ کوئی بھی ان کا قانونی اور جائز متبادل نہیں ہو سکتا۔فرانس کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ کوئی بھی چیز دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے زیادہ موثر نہیں اور اس سلسلے میں تمام فریقوں خاص طور سے روس کا تعاون ضروری ہے۔ میکرون نے اپنی دوسری ترجیح شام کو تقسیم سے روکنا قرار دیا اور کہا کہ شام کے بحران کے لئے سیاسی و سفارتی روڈ میپ موجود ہونا چاہئے۔

تازہ ترین