• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کا 100فیصد امکان ہے، روس

برلن (نیوز ڈیسک)روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے روسی پارلیمان کے ایوان بالا میں دفاع اور امن کی کمیٹی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا امکان سو فیصد کے قریب ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی موت واقع ہوچکی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق وکٹر اوزیروف کا مزید کہنا ہے کہ داعش نے اب تک اپنے سربراہ کی کسی بھی مقام پر تصویر جاری نہیں کی ہے جس سے ہمارے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ بغدادی ہلاک ہوچکا ہے۔ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے حد درجہ یقین ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ ابوبکر بغدادی مارا جاچکا ہے۔ روسی وزیرخارجہ کے نائب اولیگ سیرومالتوف کے مطابق وزارت دفاع کے ایک بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ رقہ شہر کے جنوبی حصے میں داعش تنظیم کے ایک اجلاس پر روسی جنگی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بغدادی بھی ہلاک ہوگیاتاہم نائب وزیرخارجہ ابھی اس کی تصدیق کروا رہے ہیں اور اس معلومات کے صحیح ہونے کی تحقیقات جاری ہے۔

تازہ ترین