• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار،2 افراد ہلاک

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونانی حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں2افراد مارے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز دارالحکومت ایتھنز کے شمال میں ہوا۔ چھوٹی ساخت کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر میں3افراد سوار تھے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یونان میں اپریل کے مہینے میں بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار4فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین