• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ میں توسیع ،ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا

لاہور (خصوصی نمائندہ) پنجاب کابینہ میں گزشتہ روز مزید توسیع کر دی گئی اورحکومت پنجاب نے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی بطور صوبائی وزیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے گورنر ہائوس میں ایک سادہ تقریب میں ڈاکٹر مختار احمد سے حلف لیا ۔ کابینہ میں توسیع کے بعد صوبائی وزراء کی تعداد 34ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد بھرت پبلک اکائونٹس کمیٹی llکے چیئرمین تھے ۔ 

تازہ ترین