• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فونز اور انٹرنیٹ سروس میں خلل ڈالا جارہا ہے ، بھارتی ہائی کمیشن کا الزام

لاہور (خالد محمود خالد)اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھے گئے دو خطوط میں الزام لگایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کے موبائل فونزاور انٹرنیٹ کی سروس میں خلل ڈالا جارہا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے چار ہفتوں کے دوران لکھے گئے ان دونوں خطوط میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کھولنے میں بھی عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث پاکستانی عوام کو آن لائن بھارتی ویزہ فارم بھرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔اس سلسلے میںبھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر کو بھی ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

تازہ ترین