• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر پابندیاں ختم، عالمی برادری کا خیرمقدم

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔گوترئش نے اسے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اس حوالے سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کیا۔برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہومونڈ نے اسے مسلسل سفارتکاری کی فتح قرار دیا۔فرانسیسی وزیرِ خارجہ فرانک والٹر کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ایران سے ایسے ہی ’تعاون کے جذبے‘ کی اُمید کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ امن اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا ’ایران کے عوام کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔‘ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ایران ابھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کے رپبلکن ا سپیکر پال رائن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کی معروف ریاست اسے دہشت گردی کی معاونت کے طور پراستعمال کرے گی۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے آئی اے ای اے کی جانب اس بات کی تصدیق کرنا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات پورے کر لیے ہیں نے پوری دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے علاقائی امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔

تازہ ترین