• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: عید الفطر کی مناسبت سے معروف تاجر ہشام طلعت مصطفیٰ سمیت 502قیدیوں کی رہائی کا حکم

قاہرہ(رائٹرز) مصری صدر عبدالفتح السیسی نے عید الفطر کی مناسبت سے  معروف تاجر  ہشام طلعت مصطفیٰ سمیت 502قیدیوں کو معاف کردیا ہے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدارتی حکم نامے میں کہا گیاہےکہ جن قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان میں  25خواتین اور ایسے نوجوانوں کی بڑی تعدادموجودہے جنہیں اجتماعات اور احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، ہشام طلعت مصطفیٰ مصر کی رئیل اسٹیٹ کے ٹائیکون تھے اور انہیںلبنانی گلوکار کا قتل کروانے کے جرم میں15سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

تازہ ترین