• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کا افغانستان میں امن کیلئے کوششوں پر اتفاق

Todays Print

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان اور چین نے افغانستان میں قیام امن، مذاکرات کی بحالی اور متحارب گروہوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ہفتہ کویہاں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے درمیان وفودکی سطح پر مذاکرات ہوئےجن میں دونوں ممالک نےافغانستان میں قیام امن، مذاکرات کی بحالی اور متحارب گروہوں کو مذاکرات کی میز پر لانےکیلئےکوششیں تیزکرنے پراتفاق کیا۔

دفترخارجہ کے ذرائع کےمطابق چینی وزیرخارجہ کے ہمراہ  9 رکنی وفد نےمذاکرات میں شرکت کی جس  میں چینی سفیر سن وی ڈونگ اور افغانستان کیلئےخصوصی نمائندہ ڈینگ ژی جون  جبکہ پاکستان سےسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان نے شرکت کی۔

چینی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ چین، افغان عوام کی زیرقیادت امن عمل کی حمایت کرتاہےاور’کیو سی جی‘ ممالک بھی  قیام امن کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں امن خطے میں امن کیلئےضروری ہے۔

تازہ ترین