• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے جے آئی ٹی کو بتایا انکا پروسیس چیلنج بھی ہوسکتا ہے، رحمٰن ملک

Todays Print

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کا یہ پروسیس چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔میں آپ کو زیادہ واضح نہیں کرسکتا کیوں کہ جے آئی  ٹی مجھے پابند کیا ہے کہ جو سوال انھوں نے مجھ سے پوچھے ہیں  یا زیادہ تر جواب جو میں نے دیئے وہ اس وقت تک رازہیں جب تک وہ انہیں منظرعام پر نہ لائیں۔

جے آئی ٹی کا پوراپروس چیلنج ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  مجھے نہیں پتہ ہوسکتا لیکن میرا خیال ہے کیونکہ اس کے پیچھے کوور سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کا ہے تو شاید سکرپ نہ ہو لیکن irregularity کے زمرے میں آسکتا ہے لہذا میں ان کو لکھ کر دے آیا ہوں اور میں نے کہا ہے اس کو ابھی بھی کرسکتے ہیں اس پر انکوائری نمبر ڈال دیں جو کیونکہ 1975 کا ایکٹ ہے ایف آئی اے اس میں دو ۔۔۔ ہے یا آپ سیکریٹ انکوائری کرلیں یا اوپن انکوائری کرلیں اور ایک اچھی بات یہ ہے کہ ایف آئی اے میں وہ ہی قانونی اختیارات ہیں ایف آئی اے کے افسر کو سب انسپکٹر جو ہیں کہ وہ اس انکوائری کو کیس کی طرح ٹریٹ کرتا ہے وہ کیس میں بندے کو روک بھی سکتا ہے بندے کو ای سی ایل میں بھی ڈال سکتا ہے بندے کی پراپرٹی بھی سیل کرسکتا ہے کاغذات بھی سیل کرسکتا ہے تو میں اس ۔۔۔ کو تاکہ کل کو آپ پر کوئی Objection نہ کرے ۔ میں اپنے حساب سے جو inputدے کر آیا ہوں۔

عمران خان صاحب ہمیشہ دعویٰ کرتے رہے ہیں ، میں صرف یہ عرض کردوں کہ یہ پچ جس پر وہ کھیل رہے ہیں یا کسی کو کھلا رہے ہیں وہ پچ میں نے دی ہے ،میں نے کہا وہ پچ میں آپ سے لے رہا ہوں کیونکہ میں کرکٹ کا کھلاڑی نہیں ہوں میں اس کو ہاکی کے گرائونڈ میں لے کر جارہا ہوں اور یہ میں گول کر کے نکلوں گا۔انہوں نےیہ بات ایک ٹی وی انٹرویومیں کہی ہے۔

تازہ ترین