• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو پاسپورٹ جاری‘بیرون ملک سفرمیں آسانی ہوگی،فرزانہ جان

Todays Print

پشاور(اے ایف پی)پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سراکوپاسپورٹ جاری کردیاگیاہےجس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی، یہ پاسپورٹ پشاورکےخواجہ سرافرزانہ جان کوجاری کیا گیاہےاوراس نےاس کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاہےکہ اس کیلئےاب بیرون ملک سفراوراپنے کازکیلئے کام کرنازیادہ آسان ہوجائیگا۔پاسپورٹ کااجراء ایک قدامت پسندپاکستانی معاشرےکااہم واقعہ قراردیاجارہاہے۔

فرزانہ نےاےایف پی کوبتایاکہ اسےپاسپورٹ موصول ہوگیاہےجس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی ہےجبکہ ماضی میں جاری ہونےوالے پاسپورٹ میں اس کی جنس’’مرد‘‘ظاہرکی گئی تھی۔ٹرانس ایکشن نامی تنظیم کی بانی صدرفرزانہ نےبتایاکہ اس نے حکام کوبتادیا تھاکہ اگراس کی جنس مردظاہرکی گئی تووہ پاسپورٹ وصول نہیں کریگی۔

تازہ ترین