• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیب النساء مارکیٹ کے پتھاریداروں کاپولیس کی بھتہ خوری کیخلاف احتجاج

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زیب النساء مارکیٹ کے پتھاریداروں نے پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق زیب النساء مارکیٹ میں پتھارے لگانے والے افراد کی بڑی تعداد نے ہفتہ کی شب پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے27ویں روزے تک پیسے لیکر انھیں پتھارے لگانے کی اجازت دی لیکن دو روز قبل پولیس کے بیٹر امان للہ کے حوالے سے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پولیس نے تمام پتھارے بند کر دیئے ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ آرٹلری میدان تھانے کے اہلکار پہنور بھی ان سے پیسے طلب کرتا ہے اور کئی بار وصول بھی کر چکا ہے تاہم پولیس نے عید کے قریب آتے ہے ہمارے پتھارے ہٹا دیئے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے گھروں پر عید کی تیاریاں بھی نہیں ہو سکی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانے کے ایس ایچ او عبید اللہ کا موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 

تازہ ترین