• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بے شرم کہیںکے‘‘ بلوچستان کا ایم پی اے بغیر ہتھکڑی پیش

کوئٹہ (ٹی وی رپورٹ) کوئٹہ کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمجید اچکزئی میڈیا کوریج پر صحافیوں پر برہم دکھائی دیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیا پولیس نے پہلے سے بلا رکھا تھا، بے شرم کہیں کے۔ عبدالمجید اچکزئی نے مزید کہا کہ میڈیا کو کل کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو تو نہیں ملی، ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو مل گئی۔عبدالمجید اچکزئی پر گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچل کرہلاک کرنے کا الزام ہے، رکن بلوچستان اسمبلی کو ایک دن میں دوبار عدالت میں پیش کیا گیا۔ پہلی پیشی پر عبدالمجید اچکزئی کا ریمانڈ نہ دیا جا سکا، تاہم دوسری پیشی پر ان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کوکچل کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین