• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بڑھتی بیروزگاری کا احساس ہے، جلد نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمت دی جائے گی، مراد علی شاہ

سیہون شریف(نامہ نگار)دہشتگردی کی حالیہ لہر دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے، ہم ایسی کاروائیوں سے مرہوب نہیں ہونگے، عیدالفطر کے موقعے پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے جا رہے ہیں ، سندھ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کا احساس ہے جلد نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمت دی جائےگی، پانامالیکس کے فیصلے آنے کے بعد ملک بھر کی سیاست میں دورس اثرات مرتب ہونگے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر می حالیہ دہشتگردی کی لہر سے مرہوب نہیں ہونگے دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں کا جم کر مقابلہ کریں گے فتح ہماری ہوگی دہشتگردوں کو شکست ہوگی یہ بات انہوں نے اپنے آبائی گائوں واہڑ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہونےکہا کہ عیدالفطر کے موقعے پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق کی طرف سے وقت پر فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے سندھ میں جاری ترقیاتی کام وقت پر مکمل کرنے میں تاخیر ہوئی انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جلد میرٹ پر نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائے گی ۔

تازہ ترین