کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شوال المکرم 1438ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس ایوانِ اوقاف عیدگاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں اتوار کو منعقد ہو گا ۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے 091-2043428 , 0334-3326120 , 0300-6329700 , 0300-5947909 , 0335-9626669 نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔