• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(صباح نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہفتے کی صبح ہو گئی ہے آج (اتوار کو) شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہفتے کی صبح 7 بجکر 29 منٹ پر ہو چکی ہے ۔چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کے امکانات واضح ہو جاتے ہیں۔29 رمضان کو چاند کی عمر 35 گھنٹوں سے زائد ہو گی سب سے زیادہ دیر تک شوال کا چاند بلوچستان کے علاقے جیوانی میں دکھائی دے گا 25 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں مطلع صاف ہوگا سائنس کی رو سے عید الفطر 26 جون بروزپیر کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج(اتوار کو)ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین