• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:مسجدقاسم علی کے خطیب مولانا شہاب الدین پوپلزئی امارات چلے گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مولانا شہاب الدین پوپلزئی کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ دو دن قبل اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات چلے گئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے معتمد خاص اور مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے رکن مولانا خیر البشر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین دن سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ مولانا شہباب الدین پوپلزئی مبینہ طور پر پرا سرار طریقے سے لاپتہ ہیں ان کے اہل خانہ کے مطابق مولانا جمعرات کو اسلام آباد گئے تھے اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں حکومتی حلقے اس بارے میں خاموش ہیں۔

تازہ ترین