• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹریفک وارڈن کو کچلنے کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں ،آصف زرداری

اسلام آباد (وقائع نگار)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے چند روز قبل کوئٹہ میں ایک تیز رفتار گاڑی سے ایک ٹریفک وارڈن کو کچل کر جان سے مار دینے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور اس واقعے کو چھپانے کی کوششوںسے پردہ اٹھایا جا سکے۔ سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف علی زرداری جو لندن میں ہیں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے جس میں سب انسپکٹر حاجی عطااللہ دشتی جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین