• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ شہباز شریف نےنور خان ائیربیس پر استقبال کیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان میں چینی سفیر اور وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے نور خان ائیربیس پر اُن کا استقبال کیا۔ چینی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے قریبی تعاون کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔ امکانی طور پر چینی وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں کابل بھی جائیں گے۔ 

تازہ ترین