• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرا عظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ذاتی خرچے پر عمرہ ادا کیا ، حکومتی ترجمان

اسلام آباد(اے پی پی )حکومتی ترجمان نے بعض حلقوں کی جانب سے میڈیا میں چلائی جانے والی اس مہم کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ سرکاری خرچے پر عمرہ کی ادائیگی  کیلئے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ  وزیراعظم محمد نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ساتھ سعودی عرب میں گزارتے ہیں، وزیراعظم اپنے اور اپنے اہل خانہ کے تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرتے ہیں، حالیہ دورے میں وزیراعظم کے عزیزو اقارب اپنے اپنے ذاتی خرچے پر ’’پی آئی اے ‘‘ کی مختلف کمرشل پروازوں پر سعودی عرب پہنچے ، وزیراعظم خود بھی ’’پی آئی اے‘‘ کی کمرشل فلائٹPK-741 سے اپنے اہل خانہ اور انتہائی محدود سٹاف کے ساتھ اسلام آباد سے جدہ پہنچے جس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین