• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے قاتل کو سزا ملے،لواحقین شہید کانسٹیبل

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کوئٹہ میں دوران ڈیوٹی تیزرفتارگاڑی سے کچلے جانے والے شہید پولیس اہلکارعطاء اللہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ظالموں نے ہمارا سہارہ چھین لیا،بیٹے کے قاتلوں کو سزاملنی چاہئے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدپولیس اہلکارعطاءاللہ کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ نہ دیت لیں گے اورنہ کسی کو معاف کریں گے۔شہید اہلکارکے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد کی میت کے ساتھ نہ کوئی پولیس والا آیا اورنہ ہی کسی سرکاری محکمے کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ،میرے والدکی میت کو سلامی تک نہیں دی گئی ۔شہید عطاءاللہ کی بیٹی نے روتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا ابوتوواپس نہیں دلاسکتے لیکن ہمیں ہرصورت انصاف دلایا جائے۔

تازہ ترین