• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری مراکزمیں اے ٹی ایم کی تنصیب،رقم نکلوانے والوں کا رش

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کی امن و امان کی غیر اطمینان بخش  صورتحال کے باعث شہر میں بنے والے تمام شاپنگ کے مراکز میں  بینکوں نے اے ٹی ایم نصب کردئیے ہیں ،جبکہ بعض برانڈ کے آوٹ لیٹ کے علاوہ پیٹرولم پمپ پر بھی ای ٹی ایم میشنیں  نصب کردی گئی ہیں جسے سے صارفین بلا خوف رقم نکلوارہے ہیں اور بینکوں کی جانب سے بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز کے علاوہ برانڈ کمپنیوں کے آوٹ لیٹ پر بھی اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے پر صارفین نے خیر مقدم کیا ہے تاہم اے ٹی ایم سے بڑے پیمانے پر رقم نکلوانے کے باعث بیشتراے ٹی ایم میں رقم ختم ہورہی ہے۔بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم خراب نہیں ہیں بلکہ رقم نکلنے کے دباو کے باعث اکثر اے ٹی ایم مں رقم ختم ہوجاتی ہے تاہم اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر اے ٹی ایم میں رقم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 

تازہ ترین