• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرم شریف پر حملے کی ناکام کوشش، عالم اسلام کی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران اور قطر سمیت عالم اسلام نے مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کی شدید مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے ، مصر، عراق، بحرین،کویت،او آئی سی،یمن، فلسطینی صدر، متحدہ عرب امارات اور پاکستان علماء کونسل نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے، خودکش بمبار نے حرم شریف کے قریب ایک عمارت میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس میں 6زائرین بھی زخمی ہوئے ہیں، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق انہوں نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 5 مشتبہ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاسمی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس طرح کے مجرموں سے نمٹنے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، قطری وزارت خارجہ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

تازہ ترین