• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سی ٹی ڈی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور اب تک سانحہ سہون کے مرکزی ملزمان بھی پکڑے نہیں جا سکے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی ٹی ڈی کے فیلڈ افسران نے اعتراضات لگادیے ۔فیلڈ افسران کا کہنا تھا کہ انھیں کھل کر کام کرنے نہیں دیا جارہا ،کسی بھی مشتبہ ملزم کو پکڑ وتوشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔افسران کے مطابق سی ٹی ڈی کو حساس اداروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیاگیا تھا۔واضح رہے کہ ایک لیٹر کے ذریعے سی ٹی ڈی کو حساس اداروں کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیاگیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی رینک کے افسر کو بھی حساس اداروں سے رابطہ نہ رکھنے کا حکم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہتر رابطے نہ ہونے کے باعث شہر میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے۔

تازہ ترین