• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے،عید کےکپڑےمانگنےپرشوہرنےبیوی کوقتل کردیا

مریدکے ( نامہ نگار ) مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں سنگ دل شوہر نے عید کے کپڑے مانگنے پر  تشدد کر کے بیوی کو مار ڈالا  ۔ بتایا جاتا ہے کہ مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں دو بچوں کی ماں نجمہ بی بی نے اپنے بچوں اور اپنے لئے شوہر عدیل سے عید کے کپڑے مانگے ،شوہر نے کپڑے دینے کی بجائے وحشیانہ تشدد شروع کر دیا جس سے نجمہ بی بی جاں بحق ہو گئی ۔ شوہر نے  سسرال کو اطلاع کی کہ نجمہ بی بی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ نجمہ کے والدین جب پہنچتے تو عدیل اہل خانہ سمیت غائب ہو چکا تھا جبکہ اس کے والدین نے بیٹی کا جسم دیکھا تو جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشان پائے گئے۔ مریدکے صدر پولیس نے نجمہ کے باپ غفور  کی درخواست پر عدیل ، اس کی ماں صابراں بی بی اور باپ منیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

تازہ ترین