• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، نوا زشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر آگے بڑھائیں گے، شہبازشریف

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھائینگے۔ بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےگزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے لیکن بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحریک پاکستان کے کارکن گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ مسلم ٹائون گئے اور  کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر مرحوم کے بیٹے سینیٹر مشاہد حسین سیداور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کرنل(ر)امجد حسین مرحوم کی تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تازہ ترین