• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سائٹ ایریا کراچی میں روزہ کھولنے سے پہلے چار پولیس اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے شہر میں دوبارہ خوف و دہشت کی لہر دوڑا دی ہے ۔ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بعد سرکاری اہلکاروں کو کھلے عام فائرنگ کرکے ہلاک کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ امن و امان کی بہتری کے لئے فوری اور فیصلہ کن انتظام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ وزیر اعلٰی اور وزیر داخلہ فوری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ سود مند نتائج نکلیں  رابطہ کمیٹی نے اس افسوناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تازہ ترین