• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے ، شعیب اویسی

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر اہتمام کمپنی سینیٹری سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کمپنی بورڈآف ڈائریکٹرزایم پی اے میاں شعیب اویسی،ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی،ڈپٹی میئر ملک منیر اقبال چنڑ،سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری،ایم ڈی کمپنی محمد نعیم اختر،کمپنی افسران اور سینیٹری سٹاف بھی تقریب میں موجود تھے۔ایم پی اے شعیب اویسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے   تقریب کے اختتام پرسینیٹری سٹاف میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش پر مشتمل عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین