• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی چھٹیوں میں سینئر ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں رہنے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)عید کی چھٹیوں کے دوران سینئر ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ہسپتالوں میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق عیدکی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور مریضوں کو ایمر جنسی کور دینے کے لیے ایمر جنسی ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سول الائیڈ او ر جنرل ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ہر شفٹ میں ہسپتالوں میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ہسپتالوں میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں سینئر ڈاکٹروں کوبھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ادویات اور اضافی بیڈز کا بھی بند وبست کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں طبی امور سر انجام دیئے جا سکیں ۔
تازہ ترین