• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کارکردگی پر100 وارڈنز،برانچ انچارجزمیں انعامات تقسیم

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) بہترڈیوٹی سرانجام دینے والے 100 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور متعدد برانچ انچارجز میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات تقسیم کر دئیے گئے۔انعام تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے چیف ٹریفک آفیسربقاء محمد بگٹی نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز اور دیگر ٹریفک سٹاف محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، محنت اور لگن سے فرائض منصبی کو نبھانے والوں کو ہمیشہ محکمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ٹریفک سٹاف میں انعامات کی تقسیم کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ بہتر سے بہتر انداز سے شہریوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہیں ۔
تازہ ترین