• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدایام میں سڑکوں پرعوام کاتحفظ یقینی بنایاجائے،ام سلمیٰ

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ام سلمی ٰملک نے تمام ڈی ایس پیز اور پوسٹ انچارجوں کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ کےدوران عید کے ایام میں ہائی ویز پر عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو مو ثر بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ایس ایس پی پٹرولنگ کاکہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ بیٹ ایریا میں کسی بھی قسم کی واردات ناقابل قبول ہے، اپنی اپنی پوسٹ کے ایریا کو کرائم فری زون بنائیں تاکہ عوام الناس اپنے اہل وعیال کے ساتھ پرسکون عید گزار سکیں ۔ دورانِ میٹنگ پوسٹ کا ریکارڈ، جوانوں کی کارکردگی اور پوسٹ کے متعلقہ بیٹ ایریا میں موجود بلیک پوا ئنٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین