• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی اور چکن پاکس کیخلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈینگی اور چکن پاکس کے خلاف خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صحت کی طرف سے 10600مریضوں کو چکن پاکس کی ویکسین لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ابتک آنے والے مریضوں کی تعداد 2553 ہو چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں چکن پاکس کی وباء پھیلنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اس مرض میں پائی گئی ہےاور ابتک سامنے آنے والے مریضوں کی تعدا د2553 بتائی جا تی ہےجبکہ آئندہ دنوں ممکنہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی کے بھی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں چکن پاکس اور ڈینگی سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں جنرل پریکٹیشنرز کو 10ہزار پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے محکمہ صحت کی طرف سے انسدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہےاورمریضوں کے لواحقین کی ویکسی نیشن کے عمل میں 10600 افراد کو حفاظتی ویکسین لگا دی گئی ہے ۔
تازہ ترین