• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا پولیس شہداء کےگھروں کادورہ ،بچوں کوتحائف دیئے

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او افضال احمد کوثرنے فیصل آباد پولیس کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کے بچوں میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کی ۔ سی پی او نےچک جھمرہ کے رہائشی شہید کانسٹیبل خالد محمود ، صدر جڑانوالہ کے شہید کانسٹیبل محمد اشرف اورجھنگ بازار کے علاقہ کے سب انسپکٹر مظہر حسین سمیت دیگر شہداء کے گھر جا کر ان کے بچوں میں مٹھائی اور عید کے تحائف تقسیم کیے، اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جن کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین