• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر سکیورٹی انتظامات ہا ئی الرٹ رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) کمشنر مومن آغا اور آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عید کی چھٹیوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کے خطرہ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو ہائی الرٹ رکھنے کی تاکید ہے ۔ انہوں نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘سی پی او ‘ ڈی پی اوز ‘ سب ڈویژنل پولیس آفیسر‘ اسسٹنٹ کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران سے میٹنگ کی اور انہیں پارہ چنار ‘ کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ واردارتوں کے تناظر میں سکیورٹی خطرات کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی افسران کو غیر معمولی طور پر چوکس اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے خطرات موجود ہیں ۔عید کے اجتماعات خصوصی طور پر کھلے میدانوں / پارکوں میں ہونے والی نماز عید کوسکیورٹی حصار میں رکھا جائے اور منتظمین سے رابطہ کرکے ہر زاویے سے حفاظتی انتظامات کو سخت ترین بنائیں۔عید کے سکیو رٹی پلان پر کامیابی سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین