• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کا سڑکوں کی بے جاکھدائی پر اظہار تشویش

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔صدارت رکن صوبائی اسمبلی شیخ اعجازاحمد نے کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ترقیاتی سکیموں اور سی پی او افضال احمد کوثر نے امن وامان کی صورتحال بارے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر بتایا کہ وزیراعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں 3ارب کی لاگت سے 1108ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت 45کروڑ روپے کی لاگت سے 129سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔سی پی او افضال احمد کوثر نےکہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی مشاورت اور تجاویز کا خیر مقدم کیاجارہاہے۔ارکان اسمبلی حاجی اکرم انصاری،میاں عبدالمنان،طلال بدر چوہدری،رائے حیدر علی خاں کھرل ودیگر نے سوئی گیس،سیوریج،واٹر سپلائی اور انٹرنیٹ کیبل بچھانے کے لئے سڑکوں کی بے جا کھدائی اور توڑ پھوڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں جاری ہونے والے این او سی چیک کئے جائیں اورضرورت طلب کھدائی کے بعد سڑکوں کی فوری طور پر معیاری مرمت کویقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین