• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے 4 روزہ صفائی مہم کاآغاز

فیصل آبا د (نامہ نگارخصوصی)عید کی تیاریو ں کے حوالے سے فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سڑکو ں ، عید گاہو ں ، مسا جد کی دھلا ئی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی صفا ئی کی 4 روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا ۔کمپنی کی جانب سے سوسا ں روڈ ، جڑانوالہ روڈ ، ڈی گرائونڈ ، ستیا نہ روڈ ، سمندری روڈ، سمن آبا د ، ڈی ٹائپ کا لو نی ، ہلا ل احمر ، کمشنر آفس رو ڈ، جیل رو ڈ ، سرگودھا روڈ ، کچہری روڈ اور دیگر شاہراہوں کی دھلا ئی اور صفا ئی کا عمل شروع کیا گیا ہے جوعید کے بعد تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عما د اقبا ل گل نے بتا یا ہے کہ اُن کا سارا سٹا ف عید کی چھٹیو ں میں حاضری پر ہو گا اور عید الفطر پر تینو ں دن اپنی ڈیو ٹی نہا یت احسن طریقے سے سر انجا م دے گا ۔تمام آپریشن ونگ ، ٹرانسپورٹ ونگ ، کمیونیکیشن ونگ ، ایچ آ ر ونگ ، آئی ٹی ونگ کو خصو صی ہدا یا ت جا ری کی گئیں ہیں ۔اب تک تقریباً 150 خالی پلاٹس کی صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین