• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکر لڑنا ہوگا، زاہد قاسمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مرکزی سرپرست مولانا رفیق جامی،وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی، علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا حسان صدیقی،مولانا محمد مشتاق ،مولانا ذوالفقار احمد ،حافظ شعیب الرحمٰن قاسمی،مولانا ضیاء الرحمٰن فاروقی نے کہاکہ پاراچنار حملے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ غیر ملکی مداخلت کو ختم کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ حرمین الشریفین کے امن سے کھیلنے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس مقامات کے امن سے کھیلنے کی کوششیں کرنے والے خارجی اور تکفیری ہیں ۔شام ،عراق ،لیبیا،برما کو تباہ کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کا اگلاہدف پاکستان سعودی عرب ہیں۔
تازہ ترین