• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی )مسلم لیگ( ن ) کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی نے کوئٹہ ، پارا چنار ا ور کراچی میں دہشت گردی میں جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور عوام دشمن عناصر نے کراچی ،کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعہ قوم کی خوشیاں چھینی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔حکومت اور افواج پاکستان کے اٹل عزائم کے آگے بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں ۔ اللہ کے فضل سے مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نا صرف اپنی مدت پوری کریگی بلکہ انشاء اللہ اگلے 5 سال بھی ملک و قوم کی خدمت کریگی۔
تازہ ترین