• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین صوبوں میں دہشت گردی باعث تشویش ہے سعید شیخ

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے ملک کے تین صوبوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ کا انتہائی متحرک اور قابل بھروسہ نظام قائم کیا جائے۔ ملک میں کچھ عرصہ امن و امان کے بعد یک دم ایسے واقعات رونماء ہوئے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے بلکہ نئی سرمایہ کاری کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اگرچہ ردالفساد آپریشن سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کے اکا دکا واقعات باعث تشویش ہیں۔ حکومت ملک میں امن و امان کیلئے ایسا جامع نظام قائم کرنا چا ہئے جس کے ذریعے دہشت گردی کی سازش کرنے والوں کو کارروائی سے قبل ہی پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
تازہ ترین