• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی، پٹرول پمپ لٹ گیا

خیرپور(نا مہ نگا ران) مختلف و ا قعا ت میں 6 ا فراد ہلاک ، 10ز خمی ، پیٹرول پمپ لٹ گیا ،خیرپور ۔ٹنڈومستی کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم خاتون جانبحق دو بچوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔چونڈکو کے قریب ریگستانی علاقے سے نامعلوم شخص کی لا ش ملی ہے ۔کشمور ۔ کندھ کوٹ سے کشمور کی طرف ٓا نے و ا لے موٹر سائیکل سوار محمد مراد نصیرانی کو نا معلوم مسلح افراد نے انڈس ہائی وے پر مانگھرا پولیس چوکی کے نزدیک فائر نگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔شہدادپور ۔ 20سالہ علی گل خاصیخلی نے اپنے عزیز محمد خان خاصیخلی کی 7سالہ بیٹی کو ٹافی دلانے کے بہانے کپاس کے کیت میں لے جاکر ز یا د تی کر نے کی کوشش کی بچی کے چیخنے پر لوگوں نے علی گل خاصیخلی کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے کیس داخل۔کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔میرپورساکرو۔ نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر پیٹرول پمپ کے اسٹاف کو یرغمال بنا کر70 ہزار روپے کیش ،اسٹاف کی تنخواہوں کی رقم، موبائل فو نز اور گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گمبٹ ۔ اگڑا میں عبدالغفور آرائیں کے گھر میں نا معلوم چور نقب لگا کر گھر میں موجود 3 تولے سو نے کے زیورات و دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔سجاول۔ دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار نور محمد ولد رموں جت موقع پر جان بحق ہو گیا ، جبکہ دوسرا بھائی شہمیر جت زخمی ہو گیا ، دونوں بھائی عید کی خریداری کے لئے چوھڑ جمالی جا رہے تھے۔ خیرپورناتھن شاہ۔برڑا شاخ کے مقام پر تیز رفتار پک ا پ الٹنے کے نتیجے میںنوجوان فرید چنہ ھلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔دریں اثناء دادو کینال میں اچانک پاؤں پھسل جانے سے نوجوان صادق لاکھیر ڈوب کر ھلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں مدینہ مسجد محلہ میں گھر کے اندر شادی شدہ شبنم کی پھندہ لگیلاش بر آمد ہوئی ہے۔
تازہ ترین