• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تر قی کے لیے پا کستا ن سے ملکر چلیں گے، چینی وزیرخارجہ دہشتگر د ہما رے مشتر کہ دشمن ہیں ملکر مقابلہ کر نیگے،شہبا ز شریف

اسلام آباد،لاہور( خصوصی نمائندہ،مانیٹر نگ سیل)چینی وزیرخارجہ نے کہا  ہے کہ چین ترقی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک چین تعلقات کے فروغ ،سی پیک کے منصوبوں اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام کیساتھ ہیں ۔چینی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔سی پیک سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر دور میں مثالی رہی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں چین اپنا کردار اسی طرح ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک عالمی امن اور ترقی کے خواہاں ہیں اور پاکستان اور چین کے تعاون سے دونوں میں ملکوں میں صنعت و تجارت اور ہر شعبے میں تعاون کا فروغ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے خوش آئند اور تابناک مستقبل کی نو ید ہے ۔انہوں نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی اور معاشی استحکام کے منصوبوں اور گڈ گورننس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی   وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن  ہیں ٍملکر مقابلہ کریں گے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے والی قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے معصوم شہریوں کا خوں بہا رہی ہیں اور پاکستان میں ترقی کا عمل روک کر عالمی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ناکام کرنا چاہتی ہیں تاہم افواج پاکستان کیساتھ ساتھ سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ شہبازشریف نے نے کہا کہ  چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے اورپاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے۔دونوں ممالک کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے اور پاکستان اورچین علاقائی و بین الاقوامی امورپر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔چین نے پاکستان کامشکل وقت میں وقت ہاتھ تھام کر دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اورسی پیک کے منصوبے ریکارڈمدت میں مکمل ہوکر حقیقت کا روپ دھاررہے ہیں۔  پاکستان کے تمام ادارے اکنامک کوریڈور کے منصوبے کو ایک تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے  چینی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم  نواز شریف کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پردکھ اورافسوس کا اظہارکیااورجاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیہ میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیرمملکت مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، تہمینہ جنجوعہ ، سردار مہتاب خان ، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواداوردیگر اہم شخصیات کے علاوہ چینی وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے-  اس سے پہلےچینی وزیر خارجہ  پاکستان پہنچے  تو چکلالہ ایئر بیس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ، دونوں پرجوش طریقے سے گلے ملے۔بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ ، صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری اوراعلی ٰحکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔چینی وزیر خارجہ خطے کی بدلتی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملے پر  اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے  تبادلہ خیالات کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھائینگے۔۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےگزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے لیکن بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحریک پاکستان کے کارکن گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ مسلم ٹائون گئے اور  کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر مرحوم کے بیٹے سینیٹر مشاہد حسین سیداور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کرنل(ر)امجد حسین مرحوم کی تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان میں گرانقد ر خدمات سرانجام دیں۔ سید امجد حسین مرحوم ایک سچے پاکستانی اورنظریہ پاکستان سے عشق کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرنل(ر) سید امجد حسین مرحوم کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر و معروف صنعت کار شیخ محمد ارشد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین