• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس سٹینڈز پر پردیسیوں سے عیدی وصولی مہم جاری رہی

لاہور (نسیم قریشی سے ) لاری اڈا بادامی باغ، بند روڈ سمیت پرائیویٹ بس اسٹینڈز پر عملے کی ملی بھگت سے پردیسیوں سے عیدی وصولی مہم رات گئے تک جاری رہی۔ مقررہ کرایوں سے زائد کرائے وصول کرنے کی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔ چاند رات سے ایک روز قبل بھی لاری اڈا بادامی باغ، بس سرکاری اسٹینڈ بند روڈ سمیت بند روڈ پر قائم پرائیویٹ بس سٹینڈز پر اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کا رش رہا۔ ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے عیدی وصولی کی مہم جاری رکھی، ڈی سی لاہور اور میئر لاہور کے تمام تر دعوئوں کے باوجود زائد کرائے وصول کرنے کی شکایات موصول ہوتی ر ہی ہیں۔ میئر لاہور کر نل (ر) مبشر جا وید اورڈی سی لاہور سمیراحمد سید نے بادامی باغ لاری اڈہ کا دورہ کیا اور وہاں پر مسافروں کیلئےکیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خود گاڑیوں میں جا کر مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرا ئے اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ سیکرٹری (آر ٹی اے) اور ڈی او (لاری اڈہ) کی ٹیمیں شہر کے تمام لاری اڈوں پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں اور اب تک تقریباً ایک لاکھ روپے جرمانے بھی کیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین