• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی چھٹیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

لاہور ( سپیشل رپورٹر )لیسکونے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔ ہیڈ آفس میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر ، سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ۔عید الفطرکے دوران بارش اور طوفان کی صورت میں تمام سپرٹینڈنگ انجیئنرز ، ایکسئنز ، ایس ڈی اوز ، لائن لائن سٹاف سمیت دیگر افسران بھی ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے ۔
تازہ ترین