• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار اور کوئٹہ سانحات کیخلاف ملک گیر مظاہرے، ریلیاں ، دھرنے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاراچنار اور کوئٹہ سانحات  کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اعلان پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں اور علامتی دھرنے دئیے گئے،ملتان میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی،مولانا عمران ظفر،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی،سید قمر عباس زیدی،ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر نے کی،  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، پارہ چنار مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، پارہ چنارمیں   دہشت گر د بآسانی درجنوں چیک پوسٹو ں کو کراس کر کے آتے ہیں اور بے گناہ معصوم عوام کو نشانہ بنارہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کیخلاف عملی کارروائی کو یقینی بنائے، مولانا عمران ظفر نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران پاراچنارمیں پے در پے دہشت گردی کے چار بڑے سانحات کا رونما ہونا حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
تازہ ترین